مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے فون پر گفتگو میں ناجائز صہیونی ریاست کے انتہا پسند وزیر کی جانب سے مسجد الاقصی پر توہین آمیز اقدام کے بعد مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کی۔
پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مکالمے کے دوران مسجد الاقصی پر حملے کے سلسلے میں انتہا پسند صہیونی وزیر کے توہین آمیز اقدام کے بعد فلسطینی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کے اس اشتعال انگیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایک بار پھر اپنے موقف یعنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں کے مطابق، 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی القدس شریف کے دارالحکومت میں ایک آزاد فلسطین کے قیام پر زور دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ